نبی کریم ص کی زندگی سادگی کا عملی نمونہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سادگی اور قناعت کا ایک بے مثال نمونہ تھی، جو ہر مسلمان کے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری زندگی میں کبھی دنیاوی مال و دولت کو اہمیت نہیں دی اور ہمیشہ اللہ کی رضا پر قناعت فرمائی۔ آپ کے رہنے کا انداز نہایت سادہ تھا۔ آپ کا گھر معمولی کچے پتھروں اور کھجور کی شاخوں سے بنا ہوا تھا، جس کی چھت کھجور کی پتوں سے ڈھکی ہوئی تھی۔ گھر میں فرش پر چمڑے کا بستر یا کھجور کے پتوں کی چٹائی ہوتی تھی۔
آپ کے لباس اور خوراک میں بھی سادگی نمایاں تھی۔ آپ اکثر کھانے میں جو کی روٹی، کھجور، اور پانی پر گزارا کرتے۔ کئی دن ایسے بھی گزر جاتے کہ آپ کے گھر میں کھانے کے لیے کچھ نہ ہوتا، اور آپ صرف صبر اور دعا پر انحصار کرتے۔ آپ اپنے کپڑوں کی مرمت خود کرتے، جوتے خود گانٹھتے اور اپنی ضروریات کے لیے دوسروں پر بوجھ نہ بنتے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس طرزِ زندگی نے یہ پیغام دیا کہ زندگی کی اصل خوبصورتی دنیاوی چیزوں میں نہیں بلکہ اللہ کی قربت اور آخرت کی کامیابی میں ہے۔ آپ نے اپنے صحابہ کو بھی یہی تعلیم دی کہ قناعت اختیار کریں اور دنیا کے فانی ساز و سامان کے بجائے نیکیوں کے ذریعے آخرت کا سرمایہ اکٹھا کریں۔ آپ کی سادہ زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ غرور، فضول خرچی، اور مال و دولت کی دوڑ سے بچتے ہوئے عاجزی اور شکر گزاری کا راستہ اپنانا ہی حقیقی کامیابی کا ذریعہ ہے۔
لکھاریہ
آمنہ مقدس
10,234 total views, 3 views today
























Leave a Reply