زندگی کی تلخ حقیقتیں

کہتے ہیں زندگی بہت بے رحم ہوتی ہے جب جہاں چاہیں کسی سے کچھ بھی چھین لیتی ہیں کچھ ایسا جس کے چھن جانے سے زندگی جینے کی لگن ختم ہو جاتی ہے
لیکن سچ تو یہ ہے کہ بے رحم زندگی نہیں بلکہ بے رحم تو انسان ہوتے ہیں جو کسی سے اس کی زندگی کی خوشیاں ،اس کی مسکراہٹ تک چھین لیتے ہیں،جو بستر مرگ پر زندگی اور موت سے لڑنے والے لوگوں پر بھی باتیں کرتے ہیں ان کی تکلیف میں خوش ہوتے ہیں ان کی بیماری کو موضوع گفتگو بنا کر لطف اندوز ہوتے ہیں!
ایسے لوگوں کو اپ انسان کہیں گے یا پھر؟
جب ایسے لوگوں کی اصلیت ہمارے سامنے ائے تو ہم سوچتے ہیں کہ کاش!
یہ راز راز ہی رہتا تو اچھا تھا کیونکہ کچھ لوگوں کا اصل چہرہ اتنا خوفناک ہوتا ہے کہ ہم انہیں دیکھ کر بھی تسلیم نہیں کر پاتے کہ وہ شخص میرے ساتھ ایسا بھی کر سکتا تھا جیسا اس نے کر دیا کیونکہ انسان خوبصورت ہو یا نہ ہو لیکن زبان سے پھرنے والا وعدوں سے مکرنے والا اور رنگ بدلنے والا نہیں ہونا چاہیے اور کسی انسان سے اس کی زندگی چھیننے والا نہیں ہونا چاہیے!
اس لیے جو لوگ ایسے لوگوں سے دھوکہ کھانے کے بعد اپنے اپ کو کوستے رہتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کے ساتھ ایسا رشتہ کیوں بنایا تھا وہ گزری باتوں کو سوچ سوچ کر پریشان رہتے ہیں ان سے میرا کہنا ہے کہ اپ بہت خوبصورت اور قیمتی ہیں اپنے اپ کو ان لوگوں کے لیے دستیاب کرنا بند کر دیں جنہوں نے اپ کے ساتھ دھوکہ کیا اور اپ کے ساتھ غیروں سے بھی زیادہ برا برتاؤ کیا
تو مسکرائیے کہ غلطیاں ہی انسان کو سمجھدار بنا تی ہیں اور وہ انسان کو مضبوط بنا تا ہے مخلص لوگوں کی قدر کیجیے جو اپ کی دل سے قدر کرتے ہیں ان کا خیال رکھیے ان سے اپنے تعلق میں کبھی بھی غلط فہمی اور بدگمانی نہ انے دیجیے اللہ تعالی سے جڑ جائیں ٹھکرا دے ایسے لوگوں کو جو اپنی جھوٹی محبتوں کا دعوی کرتے ہوئے تکلیف میں اپ کو اکیلا چھوڑ دیتے ہیں اللہ سے تعلق مضبوط کریں کبھی اپ اپنی زندگی میں خوش رہ کر اگے بڑھ سکتے ہیں۔

لکھاریہ
زاہدہ پروین سحر

10,402 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *