امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں برفانی طوفان ، سٹرکیں بند
موسم سرما کےایک طاقتور طوفان کی وجہ سے ٹیکساس اور اوکلاہوما کے بیشتر حصوں میں برف برفباری ہوئی ہے اور سڑکیں جم گئیں ہیں آرکنسا کی گورنر سارہ سینڈرز نے پھنسی ہوئی گاڑیو ں کو نکالنے کے لئے نیشنل گارڈ کو متحرک کر دیا ہے ۔ ٹیکساس سے جارجیا اور ساوٴتھ کیرولائنا تک جنوبی ریاستوں کے وسیع علاقے میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں اس طرح لاکھوں بچوں کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے ۔اٹلانٹا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مینیاپلس جانے والے ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کو ٹیک آف کے بعد فوری طور پر اڑان ترک کرنے کے دوران چار مسافر زخمی ہو گئے۔ ڈیلٹا نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا پرواز کی ٹیک آف کے بعد منسوخی سے موسم کا کوئی تعلق ہے یا نہیں۔
408 total views, 3 views today
























Leave a Reply