سہیل عدنان نے 18 سال بعد برٹش جونئیر اوپن اسکواش کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کی شان، سہیل عدنان نے 18 سال بعد برٹش جونیئر اوپن اسکواش کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی سہیل عدنان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے برٹش جونیئر اوپن اسکواش کا ٹائٹل جیت لیا، جس کا انتظار پاکستان کو 18 سال سے تھا۔

سہیل عدنان نے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مصر کے معیز تیمر المغازی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ مقابلہ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار رہا، جس میں سہیل عدنان نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں بھی سہیل نے ایک اور مصری کھلاڑی کو شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی تھی۔

یہ جیت سہیل عدنان کے لیے کوئی نئی بات نہیں، کیونکہ وہ چند روز قبل اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش میں بھی ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ ان دونوں ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی نے سہیل عدنان کی مستقل مزاجی اور ان کے بہترین کھیل کو ثابت کر دیا ہے۔

برٹش جونیئر اوپن اسکواش میں سہیل عدنان کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے اور ملک کے اسکواش کے سنہری دور کی یاد تازہ کرتی ہے۔

2,125 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *