پنجاب میں جیل میں قید غریب قیدیوں کو بڑی سہولت دیدی گئی
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق تمام جیلوں میں تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ہر ماہ کی 5 تاریخ تک گزشتہ مہینے کا فری لیگل ایڈ ریکارڈ آئی جی آفس بھجوائے گا۔ اسی طرح آئی جی جیل خانہ جات ہر ماہ کی 10 تاریخ تک پنجاب بھر سے آئی تفصیلات کو یکجا کر کے محکمہ داخلہ کو حتمی رپورٹ بھجوائیں گے۔ ہر ماہ رپورٹ کیا جائے کہ کتنے اسیران کو فہرست کے مطابق فری لیگل ایڈ سروس ملی اور جن اسیران کو فری لیگل ایڈ نہیں مل سکی اس کی وجوہات بیان کی جائیں گی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو فری لیگل ایڈ بارے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے
261 total views, 3 views today
























Leave a Reply