مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑااضافہ

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت مزید 14 روپے مہنگا ہونے سے فی کلو قیمت 562 روپے ہو گئی، گزشتہ روز گوشت 548 روپے کلو تھا۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی مزید دس روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلرمرغی کی تھوک قیمت 374 روپے کلو، پرچون 388 روپے کلو ہو گئی ہے۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

علی ظفر اور دانیال ظفر کا امریکی ہیپ ہاپ سٹار ٹی آئی کے ساتھ ریلیز گانا شائقین کو بھا گیا
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے کلو، پرچون ریٹ 378 روپے کلو جبکہ گوشت کا ریٹ 548 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے ہے۔

281 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *