اداکارہ سارہ یوسف کی چوری کرتے ہوۓ ویڈیو وائرل
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ماڈل واداکارہ اور شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کی ایک سپر سٹور میں داخل ہو کر چوری کرنے کی انوکھی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچادی۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق حال ہی میں سائرہ یوسف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے نئے روپ نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ویڈیو میں سائرہ کو ایک سٹور میں خریداری کے لیے داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، جسکے بعد وہ سی سی ٹی کیمروں میں اس سٹور کے اندر کچھ دیر ادھر ادھر گھومتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
تاہم ایک لمحہ ایسا آیا جس نے ناظرین کو چونکا دیا۔ سائرہ نے ایک ریک کے نزدیک رک کر ادھر ادھر دیکھا اور پھر ہوڈی سے چہرہ چھپاکر ریک پر رکھی پروڈکٹس اپنے بیگ میں ڈالی اور تیزی سے وہاں سے فرار ہو گئی۔
540 total views, 3 views today
























Leave a Reply