کرسمس سے قبل جو بائیڈن نے 37 وفاقی قیدیوں کی سزائے موت معاف کر دی
واشنگٹن ((ویب ڈیسک)؛امریکی صدر جو بائیڈن نے 40 وفاقی قیدیوں میں سے 37 کی سزائے موت معاف کر دی۔ کہا جا رہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے کیونکہ ان کے پہلے دور حکومت میں متعدد سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عملدرآمد کیا گیا تھا۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اپنے عہدے کے اختتام سے ایک ماہ سے بھی کم وقت پہلے، بائیڈن کو سزائے موت کے مخالفین کی طرف سے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا تھا کہ موت کے منتظر قیدیوں کی سزا کو بغیر پیرول کے عمر قید میں تبدیل کیا جائے، جو اب ان 37 قیدیوں کے لیے نافذ ہوگی۔
یہ اقدام وفاقی سزائے موت پر عائد پابندی کے مطابق ہے، جو صدر جوبائیڈن کے دورِ صدارت میں نافذ کی گئی تھی۔ تاہم دہشت گردی اور نفرت پر مبنی قتل کے مرتکب چند ہائی پروفائل مجرم اب بھی سزائے موت کا سامنا کریں گے۔
صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا “یہ معافیاں میری انتظامیہ کی جانب سے وفاقی سزائے موت پر عائد پابندی کے مطابق ہیں، سوائے ان مقدمات کے جن میں دہشت گردی یا نفرت پر مبنی قتل شامل ہوں۔
276 total views, 3 views today
























Leave a Reply