جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں سردی بڑھ گئی ہے، سندھ کے کچھ علاقوں میں موسم سرد ہے،9 دسمبر سے کراچی سمیت مختلف علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 3 یا 4 جنوری کو بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
لاہور میں آج بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا، احتساب عدالت سے اہم خبر آ گئی
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ 4 جنوری کے بعد گلگت بلتستان میں بھی بارش اوربرفباری کا امکان ہے،انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور جنوری میں سردی کا یہ سیزن بھی خشک رہنے کا امکان ہے۔
300 total views, 3 views today
























Leave a Reply