‘نوچنے پر بھی بلی کو کچھ نہیں کہتا’، خاتون کا شوہر کیخلاف انوکھا مقدمہ، جج برہم

جسٹس ایم ناگاپراسنا نے مشاہدہ کیا کہ شکایت میں ظلم یا ہراساں کرنے کا کوئی خاص الزام نہیں لگایا گیا، اور درخواست میں کہا گیا کہ شوہر مجھ سے زیادہ پالتو بلی کا خیال رکھتا ہے اور اس کی دیکھ بھال زیادہ کرتا ہے۔

خاتون نے درخواست میں کہا کہ جب وہ شوہر کو اس بات کا احساس دلاتی ہے تو ان دونوں میں جھگڑا ہو جاتا ہے اور پھر شوہر ان سے بات نہیں کرتا۔

بیوی نے یہ شکایت بھی کی کہ بلی اس پر کئی بار حملہ کر چکی ہے اور اسے نوچ بھی چکی ہے جبکہ شوہر کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور وہ بلی کو کچھ نہیں کہتا۔

300 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *