سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزا سنا دی گئی

سانحۂ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو 2 تا 10 سال قیدِ با مشقت کی سزائیں سنا دی گئیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث جان محمد خان اور محمد عمران محبوب کو 10 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ محمد احسان کو بھی 10 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان پر حملے میں ملوث عدنان احمد اور رحمت اللّٰہ جبکہ پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث انور خان کو بھی 10، 10 سال قیدِ با مشقت کی سزا ہوئی ہے۔

بنوں کینٹ حملے میں ملوث محمد آفاق خان کو 9 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ چکدرہ قلعہ حملے میں ملوث داؤد خان کو 7 سال قیدِ با مشقت کی سزا ہوئی ہے۔

261 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *