حکومت مخالف محاذ،پی ڈی ایم کا سر براہی اجلاس 8 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب
لاہور (اپووا نیوز) پی ڈی ایم کا سر براہی اجلاس 8 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے رہنماو¿ں سے تجاویز مانگ لیں استعفے، لانگ مارچ یا پھر مذاکرات کا فیصلہ اجلاس میں ہوگا ادھر لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام لاہور میں پی ڈی ایم سے اظہار یکجہتی کریں گے مینار پاکستان گراو¿نڈ بھرے گا، عمران خان کہتے ہیں اپوزیشن کو نہیں چھوڑوں گا اب ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے پی ڈی ایم اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرے ہمارے استعفے حاضر ہیں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت کا اندھا انتقام اس وقت بھی جاری ہے پہلے آسٹریلیا میں 2 ارب کی جائیداد کا الزام لگایا گیا، میرے خلاف جعلی مقدمہ بنایا گیا، میرے خلاف بیان کیلئے فیصل آباد سے منشیات فروشوں کو بلایا گیا دباو¿ ڈالنے کے باوجود میرے خلاف ایک گواہ نہ ملا
981 total views, 3 views today
























Leave a Reply