مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (اپووانیوز) وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءکے دوران مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا لیکن ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے ۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی جس میں وزیرِ اعظم نے وزارتِ مذہبی امور کو کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے علما اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیرِ اعظم سے علماءو مشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ وزارتِ مذہبی امور علما و مشائخ کو کورونا وائرس کی وباءکے پھیلاو¿ کے اعداد و شمارکی فراہمی یقینی بنائے تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید منبر کے ذریعے ممکن ہو

915 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *