آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کااہم اجلاس
ڈسکہ (اپووا نیوز)آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی وصدر ایم ایم علی کی زیر صدارت تنظیم کے آفس میںعہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہواآغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہواتنظیم کے مالی طور پر کمزور ممبرز کی مالی ا مداد کے لیے اپووا ویلفیئر فنڈ قائم کرنے ،نئے لکھنے والوں کی تربیت کے لیے باقاعدہ آن لائن فری کلاسوں کا آغازکرنے اپووا ممبرز کی آنے والی کتب کی تشہیر کرنے اور اس کی فروخت یقینی بنانے کے لیے اپووا بک کلب کو مزید فعال کرنے پر غور کیا گیا، اتفاق رائے سے نئی ممبر شپ کو عارضی طور پر بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جلد ہی قواعد و ضوابط طے کر کے ممبر شپ کھول دی جائے گی اگست میںاپووا کے سالانہ ٹرپ کیئے وادی کمراٹ کانام فائنل کیا گیاصدر ایم ایم علی نے کہا کہ اپووا کا بہت جلد پاکستان کی معروف لیبارٹری چغتائی لیب سے ایم او یو سائن ہو گا جس کے بعداپووا ممبرز کو ملک بھر میں چغتائی لیبز سے ٹیسٹوں پر خصوصی رعائت حاصل ہوگی اپووا کو چھوڑ کر جانے والے ممبر کی واپسی کیلئے قواعد و ضوابط طے کئے گئے اس موقع پر جنرل سیکرٹری خواتین ونگ پنجاب علیمہ جبیں کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور ان کو تحائف پیش کئے گئے اجلاس میں سینئر نائب صدر حافظ محمدزاہد،نائب صدر محمد اسلم سیال، جنرل سیکرٹری امین رضا مغل، سیکرٹری انفارمیشن سفیان علی فاروقی سینئر نائب صدر خواتین ونگ فاطمہ شیروانی، ڈپٹی لیگل ایڈوئزر مریم چوہدری،نائب صدر پنجاب خواتین ونگ ریحانہ عثمانی، جنرل سیکرٹری علیمہ جبیں اور جوائنٹ سیکرٹری حفصہ خالد نے شرکت کی اختتام پر ملکی سلامتی واستحکام اور کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعا کی گئی
1,179 total views, 3 views today
























Leave a Reply