حکومتی بہترحکمت عملی سے کورونا وائرس پر قابو پا لیا گیا ہے، ظفر مرزا
اسلام آباد (اپووا نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں حفظان صحت کے بنیادی مراکز کے ذریعے صحت کی یکساں سہولیات کی فراہمی کے نظام میں بنیادی اصلاحات متعارف کرانے کے لئے پ±رعزم ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور بھرپور کوششوں کے نتیجے میں حکومت نے بروقت فیصلوں، سمارٹ لاک ڈاو¿ن، کورنٹائن کی حکمت عملی، تشخیصی ٹیسٹ اور قواعد وضوابط پر عملدرآمد کے ذریعے کورونا وائرس کی وباءپر قابو پا لیا ہے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ آج ملک میں صحت کے شعبے میں درپیش مسائل ماضی کی تمام حکومتوں کی اجتماعی ناکامی کا نتیجہ ہے جنہوں نے عوام کے لئے صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی کو ہرگز ترجیح نہیں دی انہوں نے کہا کہ حکومت درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے بھرپور کوششوں کی ضرورت سے بخوبی آگاہ ہے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پاکستان کی تیاری اور حکمت عملی کا دنیامیں اس سلسلے میں اختیارکئے گئے بہترین احتیاطی اقدامات میں شمار ہوتا ہے انہوں نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ حکومت سرکاری شعبے کے ہسپتالوں کی نجکاری کر رہی ہے اور کہا کہ ہم ان ہسپتالوں کو خود مختار بنا رہے ہیں
1,056 total views, 3 views today
























Leave a Reply