ملک بھرمیں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد (اپووا نیوز) ملک بھرمیں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اب تک 2 لاکھ4 ہزار276افراد اس مرض سے چھٹکارا حاصل کر چکے ہیںسرکاری میڈیا نے تازہ ترین اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں مزید 1579 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 269496 ہو گئی ہے سندھ میں ایک لاکھ 12 ہزار 118، پنجاب میں 89 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 890، بلوچستان میں 11 ہزار 424، اسلام آباد میں 14 ہزار 576، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 807 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 888 مریض ہیں
2,976 total views, 3 views today
























Leave a Reply