اپوزیشن کے احتجاج اور نعروں میںقومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ منظور

اسلام آباد (اپووا نیوز) قومی اسمبلی سے فنانس بل 2020ءکثرتِ رائے سے منظور ہو گیا اپوزیشن کی کوئی بھی تجویز منظور نہ ہو سکی قومی اسمبلی سے بجٹ منظوری کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا جبکہ پلے کارڈز اور پوسٹرز بھی لہرا دیئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن اراکین کی جانب سے پلے کارڈز لہرانے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ پلے کارڈز قواعد کی خلاف ورزی ہیں ان کو ہٹایا جائے ووٹنگ میں بی این پی مینگل کے 2 ارکان نے اپوزیشن کا ساتھ دیا قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک لوٹیں، منی لانڈرنگ کریں، ہم نوٹس لینا بند کر دیں، عمران خان نوٹس لینے کیلئے آیا ہے، عوام نے مینڈیٹ دیا، وزیراعظم کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دیں گے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم نے جس چیز کا بھی نوٹس لیا اس کی قیمتیں بڑھ گئیں، بہتر ہے عمران خان قرنطینہ میں چلے جائیں ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیاہے یہ نالائق اور نا اہل ہیں کام نہیں کرسکتے جعلی ڈگری والا کیسے پائلٹس کو جعلی قرار دے سکتا ہے، پائلٹ اور سول ایوی ایشن کی عالمی سطح پر کردار کشی کی گئی پائلٹ کو کورونا کے دوران زبردستی جہاز پر چڑھایا گیابلاول بھٹو نے کہا لوگوں کو بے روزگار کرنا کس قسم کا ریلیف ہے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہی ہوتا ہے، حکومت کی کورونا کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی نہیں ہے یہ کیسے اپنے آپ کو تحریک انصاف کہتے ہیں عوام پر پٹرول بم گرا دیا، ہم ہر فورم پر پٹرولیم مصنوعات اضافے کو چیلنج کریں گے، فائدہ حکومت نہیں تیل کمپنیوں کو ہوا ہے

933 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *