امت مسلمہ کا ماضی تابناک ہے ،امیر عبدالقدیر اعوان

ڈسکہ(اپووا نیوز)امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا ماضی تابناک ہے اور اگر ہم غور کریں تو مسلمانوں نے پوری دنیا پر اسلامی اصولوں کو نافذ کیا اور پوری دنیا کو وہ اصول وضوابط عطا کیے جو اب تک کا فر ریاستوں میں اپنائے جا رہے ہیں یہ ہماری نالائقی اور کم عقلی ہے کہ ہم اپنے اس عظیم ماضی سے نا آشناءہیںاور اپنی نئی نسل کو بھی اس سے آگاہ نہیں کر رہے یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے حکم کی بجا آوری کرتے ہوئے نشان منزل کو حاصل کیااپنا مال وجان اللہ کی راہ میں بے دریغ قربان کر دیاان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں جہاں دنیاوی معاملات تعلیم،صحت،معیشت اور عدالتی نظام میں انصاف کی ضرورت ہے وہاں مذہبی حدود و قیود کو ایسے رکھنا کہ ہر کوئی اپنی حد میں رہے تجاو ز نہ کرے یہ سب حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اگر وہ ایسا نہ کر سکے پھر سمجھ لینا چاہیے کہ حکومت اور صاحب اقتدار میں لوگ نا اھل ہیںاور ان کی گرفت جو کہ ہر شعبہ پر مضبوط ہونی چاہیے وہ نہ ہے ہر کسی کو زندہ رہنے کا حق ہے اجب زندگی ہو گی تو ضروریات زندگی بھی ہونگی یہ سب ذمہ داری حکومت وقت کی ہوتی ہے اور انصاف بغیر کسی تفریق کے سب کو ملنا چاہیے خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہوکسی بھی معاشرے کی حدود کو برقرار رکھنے کے لیے عدل کا مضبوط ہونا لازم ہے اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں

837 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *