عالمی برادری کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرے، عمران خان
اسلام آباد (اپووا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عالمی برادری کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرے وزیراعظم عمران خان نے تشدد کے شکار افراد کی حمایت کے عالمی دن پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں اور بچوں کو پلیٹ گن، جنسی تشدد، بجلی کے جھٹکے اور ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ نے بھارتی قابض افواج کے مظالم کی تفصیل بیان کی عمران خان نے کہاکہ مودی کی ہندوتوا حکومت کے احکامات پر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج مظالم کر رہی ہے، عالمی برادری کی انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی اور مظالم پر خاموشی نا قابل قبول ہے
2,490 total views, 3 views today
























Leave a Reply