سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن انتقال کر گئے

کراچی (اپووا نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن انتقال کر گئے، وہ کچھ عرصہ سے کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے، طبیعت بگڑنے پر آج خالق حقیقی سے جا ملے منور حسن 1941 میں دلی میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان پر خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے کراچی منتقل ہوئے سوشیالوجی اور اسلامک سٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی سیاست کا آغاز 1959 میں نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے کیا تاہم 1960 میں اسلامی جمیعت طلبہ کا حصہ بن گئے 1967 ءمیں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر لی اور طویل خدمات کے اعتراف میں جماعت کی جانب سے انہیں 2009 میں امیر مقرر کیا گیا منور حسن کچھ عرصہ سے علیل تھے انہیں کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں جان جاں آفریں کے سپرد کی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور آل پاکستان رائٹرز ویلفیئرایسوسی ایشن کی جانب سے سید منور حسن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے

2,595 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *