بجلی والے پول میں کرنٹ آنے سے دو نوجوان زخمی دوکاندارسراپا احتجاج

ڈسکہ(اپووا نیوز)بجلی والے پول میں کرنٹ آنے سے دو نوجوان زخمی دوکاندارسراپا احتجاج ۔ڈسکہ کے نوجوان امتیاز اورجاویدسمبڑیال روڈ سے پیدل گزر رہے تھے جب وہ مدنی مارکیٹ کے سامنے لگے ہوئے بجلی کے پول کے قریب پہنچے بجلی کے پول میں کرنٹ آنے سے انہیں کرنٹ لگ گیا اور وہ زخمی ہوگئے جن کوطبی امدادکیلئے مقامی ہسپتال پہنچادیاگیا سمبڑیال روڈ پر واقع دوکانداروں رضوان ‘شان ‘امین ‘نذیر‘ناصر‘ندیم ودیگر نے بتایاکہ اس بجلی والے پول میںآئے روز کرنٹ آنا معمول بن چکا ہے متعدد بار محکمہ واپڈاکو آگاہ کرچکے ہیں مگرکوئی شنوائی نہیں ہورہی اور وہ ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں کوئی ہماری بات سننے تو تیار ہی نہیں دوکانداروں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

2,394 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *