جب بھی دشمن کا سامنا ہوا پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری،جنرل قمر جاوید باجوہ

لاہور(اپووا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی سمندری حدود کے دفاع سے متعلق قوم کی امنگوں پر ہمیشہ پوری اتری ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں نیول وار کالج کا دورہ کیا اس موقع پر رئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر آرمی چیف نے 49 ویں نیول سٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے ہمیشہ بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی ہے جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کی سیکیورٹی، چیلنجز اور پاکستان کے لیے مواقع پربھی روشنی ڈالی آرمی چیف نے پاکستان بحریہ کی بہادرانہ اور قربانیوں سے بھرپور قابل فخر تاریخ کو سراہا اور کہا کہ نیول وار کالج پاکستان بحریہ کا بہترین ادارہ ہے اس میں مسلح افواج کے افسران اور دوست ممالک کے افسران کی بھی ٹریننگ کی جاتی ہے

822 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *