حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت ،چینی انکوائری رپورٹ پر حکم امتناعی خارج
اسلام آباد (اپووا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کیس پر حکم امتناعی خارج کرتے ہوئے تمام اداروں کو چینی رپورٹ پر کارروائی کی اجازت دے دی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کی چینی رپورٹ پر کاروائی روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سمیت کوئی بھی فریق ہو اس کا فیئر ٹرائل کا حق متاثر نہیں ہونا چاہیے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گافیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کا نیب کوکیس بھیجنا درست ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے چھٹی کے دن چارگھنٹے تک دلائل سنے اسلام آباد ہائیکورٹ کے مختصر فیصلے کے مطابق انکوائری کمیشن کی تشکیل درست تھی، قیمت کا تعین کرنا ہمارا نہیں ایگزیکٹوکا اختیارہے۔ وفاقی وزراءفیصلے پر بیان بازی نہیں کرینگے فیصلے میں چینی کمیشن پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبر کو تفویض کردہ اختیارات غیرقانونی قرار دیئے گئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ وفاقی کابینہ کا شہزاد اکبر کو اپنے اختیارات تفویض کرنا خلاف قانون ہے، کابینہ کا شہزاد اکبر کو اختیارات دینا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے
882 total views, 3 views today
























Leave a Reply