سونے کی قیمت میں فی تولہ 300 روپے کی کمی

لاہور (اپووا نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 اور 257 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس تولہ سونے کی قیمت میں 15 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 1715 امریکی ڈالر ہو گئی ہے عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑے جس کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 98600 روپے ہو گئی فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 257 روپے کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی صرافہ مارکیٹوں میں قیمت 84534 روپے ہو گئی ہے چاندی کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں رہا جس کے بعد چاندی کی قیمت 1050 روپے کی سطح پر برقرار رہی

2,829 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *