جے آئی ٹی کی تحقیقات سے مطمئن نہیں،وزیراعظم ہمیں انصاف دیں،سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے
اسلام آباد(پیغامِ پاکستان آن لائن)سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے.میڈیا نیوز کے مطابق سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ذیشان کی والدہ اور خلیل کے دو بھائی پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے ،ذیشان کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں انصاف چاہتی ہوں،ہمارا ایک ہی سہارا تھا جو چھین لیاگیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں جیتے جی مار دیا گیا قائمہ کمیٹی میں انصاف مانگوں گی ،انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات سے مطمئن نہیں ہوں،وزیراعظم عمران خان ہمیں انصاف دیں .
خلیل کے رشتہ دار کا کہناتھا کہ رحمان ملک کے دعوت نامے پر کمیٹی میں پیش ہونگے،ان کا کہناتھا کہ ہمیں امید ہے کہ انصاف ملے گا،ہم چاہتے ہیں عدالتی کمیشن بنے ،ہمیں جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں .
2,145 total views, 3 views today
























Leave a Reply