“پاکستان کا دشمن ہمارا بھی دشمن ہے”. امریکی اعلان نے دنیا کو حیران کر دیا

واشنگٹن ( ڈیلی پیغامِ پاکستان آن لائن )امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان کے دشمن ہیں ان کو امریکہ بھی اپنا دشمن تصور کرتا ہے۔ ملا فضل اللہ کی ہلاک پاک امریکہ تعاون کا ثبوت ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دشمن امریکہ کا دشمن بھی ہے۔ افغانستا ن میں ملا فضل اللہ کی ہلاک اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون موجود ہے۔ ہم نے پاکستان سے کبھی رابطہ ختم نہیں کیا. پاکستان کی سویلین اور ملٹری قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
پاک افغان قیادت کے رابطے خوش آئند ہیں۔ پاکستان کو بارڈر کنٹرول، افغان مہاجرین اوردیگر مسائل کا سامنا ہے۔ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ پا کستان امریکہ کا اہم پارٹنر ہے جبکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی حاصل کی ہے

3,663 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *