کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ و ترقیات نے پنجاب کے ملازمین کے لیے ہاوٗس ریکوزیشن کی با قاعدہ منظوری دے دی
لاہور (ڈیلی پیغامِ پاکستان)پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی ایک اور کاوش کامیاب کیبنٹ کمیٹی نے ہاوس ریکوزیشن کی باقاعدہ منظوری دے دی ایک ہفتہ میں نوٹیفکیشن جاری ہو گا ۔یاد رہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے ایک ماہ قبل سمری کے ذریعے ہاوٗس ریکوزیشن کی باقاعدہ منظوری دی تھی جبکہ گذشتہ روز اس فیصلہ کی تو ثیق کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ و ترقیات نے منظوری دے کر کر دی ۔ہاوٗس ریکوزیشن کی یہ منظوری وفاقی حکومت کے ملازمین کی طرز پر کی گئی ہے جبکہ ہاوٗس ریکوزیشن کا دائرہ کار پنجاب کے تمام ملازمین تک بڑھایا جارہا ہے جس سے تمام ملازمین بلا متیاز استفادہ حاصل کریں گے اس خوشخبری پر پنجاب بھر کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ سہیل احمد ،جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث سمیت دیگر عہدیدران بختیار احمد ،اعظم خان ،شاہد محمود ،ایم ایم علی سمیت عبدالکریم اعوان نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ،چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ ملازمین کی ویلفئیر کے لیے اس طرح کے مثبت اقدامات اٹھانے سے ملازمین کے مسائل میں کمی ہوگی اور ان کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا جس سے حکومت کے گڈ گورننس کے ویژن کو بھی مزید تقویت ملے گی۔
6,722 total views, 2 views today
























Leave a Reply