شریف برادران کی سعودی ولی عہد سے ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات

ریاض (ڈیلی پیغامِ پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ترجمان شریف فیملی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شریف برادران کی ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد نواز شریف سعودی ولی عہد کے طیارے میں ہی مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔
شریف فیملی کے ترجمان کے مطابق نواز شریف نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی جس کے بعد وہ دوبارہ جدہ روانہ ہوگئے جہاں سے عمرے کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔ترجمان شریف خاندان کا مزید کہنا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے جہاں انہوں نے 6 روز قیام کیا۔اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ٹوئٹ بھی کیا جس میں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر نواز شریف کی حاضری کا ذکر کیا۔

922 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *