حکومت پنجاب نے خدام الحجاج کی قراعہ اندازی کر دی ایڈینشنل چیف سیکریٹری پنجاب نے گریڈ 7 سے گریڈ 17 تک کے سرکاری ملازمین کے 65 نام بذریعہ قرعہ اندازی نکالے
لاہور ( ڈیلی پیغامِ پاکستان آن لائن ) وفاقی مذہبی امور حکومت پاکستان کے خدام الحجاج پالیسی کے تحت حکومت پنجاب نے اپنے محکموں کے ملازمین کی بطور خدام الحجاج نامزدگی کے لیے قرعہ اندازی کی ۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹر ی پنجاب عمر رسول نے گریڈ 7 سے گریڈ 17 تک کے سرکاری ملازمین کے 65 نام بذریعہ قرعہ اندازی نکالے۔
خوش نصیبوں میں غلام نبی ، صابر، فاروق احمد، نعیم سرور، اسحاق سرور، امین اللہ ایوب، نیاز احمد، محمد سجاد ، عائشہ صدیق ، آمنہ بی بی اور منیر احمد سمیت دیگر شامل ہیں ۔ قراعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد دربار حال میں ہوا۔ اس موقع پر پنجاب سول سیکریٹریٹ ایمپلائز ایسو سی ایشن کے عہدیداران صدر راجہ سہیل احمد ، جنرل سیکریٹری چوہدری غلام غوث، چوہدری شاہد محمود ، زین خان ، بختیار احمد، محمد علی اور عبدالکریم اعوان موجود تھے۔
ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے تمام خوش نصیبوں کو مبارکباد پیش کی۔
1,804 total views, 2 views today
























Leave a Reply