عدالت نے احسان اللہ احسان کیس کا فیصلہ سنا دیا

پشاور (ڈیلی پیغامِ پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو رہائی نہ دینے کا حکم دے دیا۔
احسان اللہ احسان کے مقدمے کی سماعت پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اعجاز انورپر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ مقدمے کی سماعت کے دوران حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد حکومت کو احسان اللہ احسان کو معافی یا رہائی دینے سے روک دیا۔ عدالت نے احسان اللہ احسان کو رہائی نہ دینے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

1,781 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *