میرا شہر

کراچی کے ضلع وسطی میں ایک روز کے لیے دفعہ 144نافذ

کراچی کے ضلع وسطی میں ایک روز کے لیے دفعہ 144نافذ کردی گئی۔ کمشنر کراچی نے ضلع وسطی میں ریلی اور مظاہروں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اقدام ایک سیاسی جماعت کی جانب سے ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد ہوا۔ ۔۔۔

کورنگی کریک میں آگ بجھانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ امریکی فرم سے مدد لینے کا فیصلہ

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں آگ بجھانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ امریکی فرم سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے قائم کمیٹی کے ذرائع کے مطابق گیس کی موجودگی کا پتہ لگانے کیلئے دو جدید ترین میٹرز خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ تکنیکی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق ۔۔۔

عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا، پارٹی ذرائع

سابق وزیراعظم عمران خان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ منگل کو اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کے ساتھ بات چیت میں عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ رابطے ۔۔۔

امریکا کی جانب سے 29فیصد ٹیرف؛ پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا؟ دستاویز سامنے آگئی

اسلام آباد:امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے بعد ملکی تجارت کو ممکنہ نقصان سے متعلق دستاویز سامنے آگئی۔ وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق امریکا کے 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوگا اور ٹیرف کے نفاذ کے باوجود امریکا کو 2 ۔۔۔

بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں اپنے شوہر کی طرح بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق خاتون اول اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں اپنے شوہر کی طرح بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ ڈان نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، سپرنٹنڈنٹ ۔۔۔

سندھ کے کئی مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں

سندھ کے کئی مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور ملحقہ اضلاع میں آج موسم گرم رہنے کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور میں دن کا زیادہ سے زیادہ ۔۔۔

کوئٹہ کیجانب مارچ کی صورت میں سردار اختر مینگل کی گرفتاری کا اعلان

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے گزشتہ روز اختر مینگل سے رابطہ کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات وزیراعظم کے سامنے اٹھائے جائیں گے۔ تاہم اختر مینگل نے واضح کیا کہ محض یقین دہانی کافی نہیں، جب تک عملی اقدامات نہیں ہوتے، احتجاج ختم نہیں ہوگاترجمان حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کیجانب ۔۔۔

سیہون شریف کی یونین کونسل جھانگارا کے رہائشی سوشل ورکر تنویرخاصخیلی کو سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالنا مہنگا پڑ گیا، بااثر افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سیہون شریف کی یونین کونسل جھانگارا کے رہائشی سوشل ورکر تنویرخاصخیلی کو سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالنا مہنگا پڑ گیا، بااثر افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سوشل ورکر تنویر خاصخیلی نے یونین کونسل کے چیئرمین و وڈیرے کے خلاف کچھ دن قبل پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد یونین کونسل چیئرمین نے ۔۔۔

پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب

پاکستان4 سالہ مدت کے لیے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا۔ پاکستان کا انتخاب نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں عمل میں آیا۔ پاکستان کو 2026 سے 2029 تک چار سالہ مدت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ پاکستان یو این مشن اعلامیے میں کہا گیا ۔۔۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے صدر جنید اکبر سے ملاقات کی، جنید اکبر نے شوکت یوسفزئی کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر ۔۔۔

اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق تلاشی لینے کے دوران مشکوک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کی زوردار آواز دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔ ۔۔۔
@