سپریم کورٹ کے جج کی بیٹی شانزے ملک کو ہٹ اینڈ رن کیس میں بری کر دیا گیا
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی صاحبزادی شانزے ملک کو ہائی پروفائل ہٹ اینڈ رن کیس میں بری کردیا، اس حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان یوسف نے سنایا جس نے ملک کی قانونی ٹیم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست منظور کرلی۔
شانزے ملک پر نجی فوڈ شاپ سیور فوڈز کے دو ویٹرز کو جان لیوا مارنے کا الزام تھا، جس کے بعد ان کے خلاف کہنہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شانزے ملک کے حق میں فیصلہ سنانے سے قبل اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
294 total views, 3 views today
























Leave a Reply