سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کا مطلب ہے کہ ملک کے سیکورٹی حالات غیر معمولی ہیں: تجزیہ کار
اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپیشل کور کمانڈر کانفرنس آج ہو رہی ہے ایسے موقع پر مختلف چہ مگیوئیاں بھی ہو رہی ہیں سپیشل کور کمانڈر کانفرنس بلانے کا مطلب ہے ملک کے سکیورٹی حالات غیر معمولی ہیں، چند ماہ قبل نواز شریف نے 12اکتوبر آنے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم کسی بھی فوجی شخصیت نے جنرل ضیاء الدین کا کردار اداکرنے سے انکار کردیا۔ عدالت انتخابی اصلاحات بل کو اڑادے گی۔ روزنامہ خبریں کے مطابق یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے باہر سعد رفیق نے مکمل سٹیج ڈرامہ کیا ، عدالت کی مرضی کے بغیر وزیراعظم ، صدر، آرمی چیف بھی اندر داخل نہیں ہوسکتا، حکومت چاہتی ہے کہ مارشل لا آجائے اور یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہورہا ہے، حکومت مارشل لا لگا کر شہید بننا اور دنیا کو پیغام دینا چاہتی ہے کہ ہم تو عدالتوں میں پیش ہورہے تھے ہمیں عدالتوں نے نہیں فوج نے نکالا ہے۔
3,048 total views, 2 views today
























Leave a Reply