اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللّٰہ دوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش
اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللّٰہ دوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اردنی میڈیا کے مطابق شاہی دربار نے اعلان کیا کہ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللّٰہ الثانی کی بیٹی شہزادی ایمان بنت عبداللّٰہ دوم نے بچی کو جنم دیا۔
شہزادی ایمان اور ان کے شوہر جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس کے ہاں ہونے والی ننھی شہزادی کا نام ’امینہ‘ رکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہزادی ایمان نے اپنی پہلی بچی کو جنوبی اردن کی عقبہ گورنری کے پرنس ہاشم بن عبداللّٰہ دوم اسپتال میں جنم دیا۔
318 total views, 3 views today
























Leave a Reply