سعودی عرب کو امریکا کے ریویرا منصوبے پر اعتراض نہیں: شہزادہ خالد

شہزادہ خالد نے کہا ہے کہ ریویرا منصوبے پر اعتراض نہیں مگر فلسطینیوں کو غزہ سے نہ نکالا جائے، سعودی حکومت کا مؤقف ہے کہ غزہ میں ریویرا بنانے کا خیر مقدم کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے غزہ میں ریویرا بنانا زبردست بات ہو گی، ریویرا منصوبہ غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کے بغیر بنایا جائے، فلسطینیوں کی کسی بھی ملک بشمول سعودی عرب منتقلی کے ساتھ ’ریویرا‘ قبول نہیں.
سعودی سفیر نے کہا کہ سب جانتے ہیں فلسطین کی سر زمین فلسطینیوں کی ہے، یہ ان کا علاقہ ہے، فلسطینیوں کا حق ہے کہ انہیں وہاں رہنے دیا جائے۔

شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے کہا کہ امریکا غزہ میں صورتِ حال تبدیل کرنا چاہتا ہے تو ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں.

243 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *