ہم انسان ہیں
چاہے ہمارے پاس کتنی ہی زیادہ طاقت کیوں نہ ہو، ہم میں ایک کمزور پہلو ہمیشہ موجود رہتا ہے جو مرمت کا محتاج ہوتا ہے۔
کبھی روح کمزور ہو جاتی ہے،تو کبھی دل دنوں کی تھکن سے بوجھل ہو جاتا ہے، اور دماغ خیالات کے شور سے بوجھل ہو جاتا ہے۔اور سکون چاہتا ہے
اپنے آپ کو ان سب الجھنوں میں ختم ہونے نہ دیں۔ اپنے اپ کو زندہ رکھیں اور زندگی کے ساتھ اپنا عہد پھر سے تازہ کریں۔
وہ تلاش کریں جو آپ کے اندر روشنی پیدا کرے،
وہ پڑھیں جو آپ کے ذہن کو خوش کرے اور تر و تازہ کریے،
وہ کلمات اور باتیں سنیں جو آپ کے دل کو زندہ کر دیں۔
اپنی بچپن کی معصومیت کے سُروں پر رقص کریں جو ابھی بھی آپ کے اندر زندہ ہیں
وقت کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کی پاکیزہ سلجھی ہوئی شخصیت کو مٹا دے۔
آپ ایک تاریخ نہیں ہیں جو بند کر دی جائے یا اسے مٹا دیا جائے یا بھلا دیا جائے، بلکہ آپ ایک زندگی ہیں ایک زندہ جیتی جاگتی شخصیت ہیں جو مکمل حقوق خوشیوں اور خوبصورتی کے ساتھ جینے کی مستحق ہے۔
ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ کے اندر ایک چھوٹا سا بچہ ابھی بھی موجود ہے جو کبھی بڑا نہیں ہوتا۔
اس کی آواز کو خاموش نہ کریں اور اسے بلوغت کے بوجھ میں قید نہ کریں۔
اسے جگہ دیں تاکہ وہ دنیا کو حیرت بھری نظروں سے دیکھ سکے،
چھوٹی چھوٹی چیزوں کی خوشی کو محسوس کر سکے۔
یہ بچہ آپ کی سب سے خوبصورت باقیات میں سے ایک ہے۔ اسے ہمیشہ زندہ رکھے خوش رہیں خوش رکھیں اور زندگی میں اگے بڑھیں۔
لکھاریہ
زاہدہ پروین سحر
11,213 total views, 3 views today
























Leave a Reply