بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں، لیڈر نہیں مان سکتے چوہدری نثار

اسلام آباد (ڈیلی پیغامِ پاکستان آن لائن)جیو نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں چوہدری نثار نے دھماکے دار بیان دے کر سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچادی۔ چوہدری نثار نے اپنے انٹرویو کے دوران جیو نیوز پر چلنے والے پروگرام ” ہم سب امید سے ہیں“ کے ایک سیگمنٹ ” بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں “ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بچے جب غیر سیاسی ہوتے ہیں تو ان کو لیڈر کیسے مانا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور بینظیر بھٹو کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے لیکن مریم میں کچھ کردکھانے کا عزم بھی ہے۔
واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان گزشتہ کچھ ماہ سے اپنی پارٹی سے ناراض ہیں اسی وجہ سے انہیں نئی کابینہ میں وزارت نہیں ملی یا انہوں نے خود وزیر بننا پسند نہیں کیا۔

971 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *