سپریم کورٹ کا ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد(ڈیلی پیغامِ پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹک کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک جا کر علاج کروانے کی استدعا منظور کر لی ہے اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کر دیاہے،عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو ایک ماہ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے جبکہ انہیں 60 لاکھ روپے بطور ضمانتی سیکیورٹی بھی جمع کروانے ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک جا کر علاج کروانے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ،سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور کچھ ہی دیر بعد سنا دیا گیا۔عدالت کا کہناہے کہ نیب کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ چیلنج نہیں کی گئی،کسی شخص کو علاج کی سہولت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

854 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *