حماس نے غزہ پٹی میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مسودہ قبول کر لیا
حکام کا کہنا ہے کہ حماس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور درجنوں یرغمالوں کی رہائی کے معاہدے کا مسودہ قبول کر لیا ہے۔ ثالثی کرنے والے ممالک امریکہ اور قطر نے منگل کو کہا کہ اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ ابھی ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب ہیں جس کے تحت 15 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کی جانب پیش رفت ہو سکے گی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے مجوزہ معاہدے کی ایک کاپی حاصل کی، اور ایک مصری اہلکار اور حماس کے ایک اہلکار نے اس کی صداقت کی تصدیق کی ہے۔ ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ پیش رفت ہوئی ہے لیکن تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ تین مرحلوں پر مشتمل اس منصوبے کو اسرائیلی کابینہ کی منظوری درکار ہوگی۔
2,770 total views, 3 views today
























Leave a Reply