جماعت اسلامی نے این اے 120 میں تحریک انصاف کے حق میں امیدوار دستبردارکرنے سے انکار کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کا حلقہ این 120 آج کل سیاسی ھماعتوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اس سلسلے میں ہی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے وفود کی ملاقات طے تھی، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی امیدوار دستبردار کرانے کیلئے جماعت اسلامی سے ملاقات طے تھی لیکن تحریک انصاف کا وفد طے اجلاس میں نہ پہنچ سکا جس پر جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کو لال جھنڈی دکھا دی ، جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہمارا امیدوار این اے 120 سے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف اس سے پہلے عوامی تحریک کے امیدوار کو این اے 120 سے دستبردار کرانے میں کامیاب ہو چکی ہے لیکن جماعت اسلامی نے طے اجلاس میں نہ پہنچنے پر امیدوار دستبردار کرنے سے انکار کر دیا۔
843 total views, 2 views today
























Leave a Reply