اداکارہ نیلم منیر نے اپنے جیون ساتھی کے ہمراہ تصاویر شئیر کردیں

نیلم منیر کی شادی کی تصاویر آفیشل فوٹو گرافر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں، جس میں ان کا کہنا تھا کہ نئے سال کے آغاز پر اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کررہے ہیں، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام شیئر کی گئی تصاویر میں نیلم کا جیون ساتھی روایتی عربی لباس “جبہ” میں ملبوس ہے۔ تاہم اداکارہ نے اپنے ساتھی کا نام ظاہر نہیں کیا۔
دبئی کے برج خلیفہ کے قریب شوٹ کی گئیں تصاویر میں نیلم منیر کو چمکدار سفید لباس اور جالی دار دوپٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں نیلم اپنے ساتھی کے ساتھ خوشی کے جذبات کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

345 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *