ولیمے کی تقریب پر شہریار منور نے سیاہ رنگ کا سوٹ تو ماہین صدیقی نے سرخ رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا۔
پاکستانی معروف اداکارہ ماہین صدیقی، اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر شہریار منور کے ساتھ ازدواجی رشتے میں منسلک ہو گئی ہیں۔
شہریار اور ماہین کی شادی کی متعدد تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
دو روز قبل ہی اس جوڑی کی شادی کی تقریبات ولیمے پر اختتام پزیر ہوئی ہے۔
اس نئی نویلی جوڑی کے خوشی سے جھومنے اور رقص کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن پر صارفین ملے جلے تبصرے کر رہے ہیں۔
اس خوبصورت جوڑی نے شادی کے روز قیمتی ترین لباس زیبِ تن کیے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ماہین صدیقی کی جانب سے بارات کے دن پہنے گئے سنہری رنگ کے لباس کی قیمت تقریباً 60 لاکھ روپے ہے۔ دوسری جانب دولہے میاں نے اپنی بارات پر لال رنگ کا پرنس کوٹ پہنا تھا۔
گزشتہ روز شہریار کی جانب سے اپنے ولیمے کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جوڑی نے روایت سے ہٹ کر ولیمے کے دن ہلکے رنگ پہننے کے بجائے گہرے رنگوں کا انتخاب کیا ہے۔دوسری جانب دولہے میاں نے اپنی بارات پر لال رنگ کا پرنس کوٹ پہنا تھا۔
گزشتہ روز شہریار کی جانب سے اپنے ولیمے کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جوڑی نے روایت سے ہٹ کر ولیمے کے دن ہلکے رنگ پہننے کے بجائے گہرے رنگوں کا انتخاب کیا ہے۔
477 total views, 3 views today
























Leave a Reply