چوہدری نثار کی پریس کانفرنس مسلم لیگ ن کی بھی جوابی حکمت عملی تیار

لاہور (ڈیلی پیغامِ پاکستان) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کے ’آفٹر شاکس ‘سے نمٹنے کیلئے مسلم لیگ ن نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار کی آج (اتوار کو) ہونے والی پریس کانفرنس سے قبل مشاورت کیلئے نواز شریف نے 4 وزرا کو جاتی امرا طلب کرلیا ہے۔ سینیٹر پرویز رشید اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے کہ وہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کا فوری طور پر جواب دیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ رائیونڈ میں مشاورتی عمل چوہدری نثار کی پریس کانفرنس سے کچھ دیر پہلے شروع ہوگا۔

1,669 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *