انٹرویو سعدیہ ہماشیخ

السلام علیکم معزز قارئین!
میزبان رشنا اختر حاضر ہے ایک زبردست سے انٹرویو کے ساتھ ۔ ہماری آج کی مہمان شخصیت ہیں

“محترمہ سعدیہ ہما شیخ صاحبہ”

وکالت کے شعبہ سے منسلک ہیں اور نائب صدر بار ایسوسی ایشن سرگودھا ہیں ۔ ادبی حوالے سے محترمہ سعدیہ ہما شیخ صاحبہ شاعرہ مصنفہ افسانہ نگار،اور ناول نگار ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ سرگودھا کی پہلی سفرنامہ نگار خاتون کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ اپووا کی لیگل ایڈوائزر بھی ہیں ۔ انٹرویو کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے ان سے مزید گفت گو کرتے ہیں ۔

* السلام علیکم

وعلیکم السلام

* آپ کا بچپن کیسا گزرا ؟

بچپن میں بہت شرارتی تھی۔ آدھی رات کو بیل بجا کر بھاگ جانا ، پتنگ اڑانا اور بائیک لے کر نکل جانا پسندیدہ مشاغل تھے ۔

* پسندیدہ ادبی شخصیات کون سی ہیں جنہیں زیادہ پڑھتی ہیں ؟

ساحر لدھیانوی ، حبیب جالب ، احمد فراز

* آپ کا زمانہ طالب علمی کیسا تھا ؟

بہت اچھا گزرا ۔ پڑھنے لکھنے میں بہت اچھی تھی اور زمانہ طالب علمی سے ہی لکھنے کا آغاز کیا ۔

* وکالت ایک مشکل پیشہ ہے خواتین کو اس فیلڈ میں کن مسائل کا سامنا ہے ؟

بے شک وکالت ایک مشکل پیشہ ہے مگر اسے لگن سے کیا جیے تو یہ روحانیت کا باعث بھی ہے کسی کو انصف دلوا کر روح اطمینان حاصل ہوتا ہے خواتین کو بہت سے مساٸل ا سامنا ہے اسپیشلی چھوٹے شہروں میں کیونکہ بھی تک ہم صنفی امتیاز کا شکار ہیں

* فرصت کا بہترین استعمال کیسے کرتی ہیں ؟

اپنی پسندیدہ کتابیں پڑھتی ہوں ۔

* زندگی کا دیا ہوا کوئی ایک سبق جو ابھی تک کار آمد ثابت ہوا ہو ؟

زندگی تو سبق دیتی رہتی ہے کار آمد تو نہں دل کا بوجھ ہی بنے یہ سبق کسی پر اعتبار نہ کریں

* وگوں کے بارے میں کیا راۓ ہے ؟ موجودہ معاشرہ کس قسم کا ہے ؟

لوگ اب مفاد پرست ہیں اور معاشرہ زوال کا شکار ہو رہا ہے

* کہتے ہیں کہ وکیل کے پاس اچھا خاصہ بندہ بھی جاۓ تو وہ لٹ جاتا ہے ایسا کیوں ؟

بات لٹنے کی نہیں وکیل محنت کرتا ہے تولے گا پھر عدالتی اخراجات ہوتے ہیں تو کچھ پانے کے لیے خرچہ کرنا پڑتا ہے اور ہم جولوگ نہں افورڈ کرسکتے نہیں فری لیگل ایڈ بھی مہیا کرتے ہںں اور سرکاری وکیل بھی ہوتےہیں

* دوران وکالت کوئی ایسا کیس جسے حل کرتے ہوئے اپنی زندگی میں اہم فیصلے کو نظر انداز کرنا پڑا ہو ؟

ایک ایسا کیس تھا جسے جیت کر دل بہت خفا ہوا جسکی وجہ ایک خاتون کی جھوٹی کنی تھی جس کا پتہ بعد میں چلا۔

* عوام الناس وکلاء برادری سے اکتاۓ ہوئے ہیں ایسا کیوں ؟

انصاف میں تاخیر جس کی وجہ وکلاءنہیں ہمارا سسٹم ہے جو بہت ناقص ہے

* سیرو سیاحت کے شوقین ہیں ؟ اب تک کون سے مشہور سیاحتی مقامات گھوم چکی ہیں ؟

بہت سے جن میں وادی کالام اورمنگلا ڈیم میرے فیورٹ ہیں وادی کالام اور وادی سون پر تو سفرنامہ بھی لکھ چکی

* آپ کے مطابق اگر زندگی کو ایک جملے میں بیان کیا جائے تو وہ جملہ کیا ہوگا ؟

زندگی کا حسن تبھیجب اسے کامل ایمان کیساتھ بسر کیا جایے

* زندگی کا وہ دور جب کوئی قیمتی شے کھو گئی ہو تو خود کو کیسے موٹیویٹ کیا ؟

تین سال پہلے یوں لگا ناو نو مور مگر پھریہ خیال کہ رب نے زندگی صحت عزت شہرت دی تو کچھ لوگوں کےلیے مایوس ہونا رب کی نعمتوں کی ناشکری ہے

* لکھنے والوں کے لیے کوئی پیغام ؟

اپنے قلم کامثبت استمال کریں منفیت سے دور رہیں ایسا ادب تحریر کریں جو معاشرے میں تعمیری کردار ادا کرے نہ کہ تخریبی

* اپووا تنظیم کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گی ؟

اپووا تنظیم اب ایک برینڈ بن چکی اسکامقابل فی الحال کوئی نہیں دور دور تک

* اپنا کوئی پسندیدہ کلام جو قارئین کے ساتھ شئیر کر سکیں ۔

مشرک پیا

میں توحید پر

ایمان رکھنے والی

اک مشرک سے

پیار کر بیٹھی

اس بے ایمان چیٹ

تن من نثار کر بیٹھی

میرے جزبے فقط

اس کی امانت

لٹائے وہ ہر ایک پر

دسمبر کی سرد راتوں کی تنہائی

اور وہ نکلا گھر سے

خوشبو میں بسا ہر جائی

پہلوئے غیر میں وہ بیٹھا

اوڑھ کہ رعنائی

سرد رات میں ما تم بن گئی . میری ہر انگڑائی
کچھ لمحوں کے لئے

کسی چاند کی طرح

گھر میں طلوع ہونے والا

مشرک پیا

میرے ہر ہر سوال پہ بیزار

کہاں جاتے ہو

کیوں دیر کے آتے ہو

بگڑ کہ اک دن کہنے لگا

کون ہوتی ہو تم

میری زندگی میں مداخلت کرنے والی

مجھے سوال پسند نہیں

کیوں کرتی ہو انتظار

سو جایا کرو

مت کیا کرو میرا دماغ خراب

اب جب سے سوال کریا چھوڑا ہے ۔ رات ڈھلے گھرانے والا والا مشرک

اب پو پھٹے گھر آتا ہے

معزز قارئین امید ہے آپ کو انٹرویو پسند آیا ہوگا اگلے انٹرویو تک میزبان رشنا اختر کو اجازت دیجیئے دعاؤں میں یاد رکھئیے ۔
اللّٰہ حافظ

411 total views, 6 views today

2 Responses to انٹرویو سعدیہ ہماشیخ

  1. Sajjad ali bhinder says:

    بہت خوب آپی
    سلامت رہئے

  2. ثروت سہیل says:

    آپ دونوں سے مل کے خوشی ہوئی۔ خواتین کی عزت اور مان بحال رکھنے پر مبارک باد۔ اللہ سلامت رکھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *