وفاقی کابینہ نے سال 2025 کے لیے حج پالیسی کی منظوری دے دی،ذرئع ،حج پر کتنا خرچہ آۓ گا تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )پاکستان سے آئندہ سال 1 لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے : ذرائع
پالیسی کے مطا بق اگلے سال سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار تک متوقع ہے جب کہ پاکستان سے آئندہ سال 1 لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ۔
حج پالیسی کے مطابق حکومت اور پرائیویٹ آپریٹرز میں ہر ایک کو 89 ہزار 605حجاج کا کوٹہ ملے گا، نئی حج پالیسی میں ایک ہزار کے قریب کوٹہ ہارڈشپ کیلئے اور 300 کے قریب کوٹہ ای او بی آئی کے تحت رجسٹرڈ کم آمدنی والے مزدوروں کیلئے مختص ہوگا۔

حج پالیسی 2025 کا آئندہ ماہ اعلان کیے جانے کا امکان
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ برس کا طویل حج 38 سے 42 دن اور مختصر حج 20 سے 25 دن پر محیط ہوگا جس دوران 12سال سے کم بچے حج کا سفر نہیں کرسکیں گے جب کہ عازمین حج کیلئے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق روڈ ٹو مکہ سہولت اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیرپورٹ پر دی جائے گی جب کہ بغیر محرم خواتین اسلامی نظریاتی کونسل کی شرائط پر حج کرسکیں گی۔

486 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *