انٹر ویو سیدہ ماہا شاہ بخاری

السلام علیکم ،میں ہوں رشنا اختر ۔۔۔معروف ادبی تنظیم آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چلنے والی معروف ویب سائیٹ کی ہوسٹ ۔۔ ایک بار پھر حاضر ہیں بہترین انٹرویو کے ساتھ ۔ آج کی جو مہمان شخصیت ہیں وہ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں اپنے منفرد دبنگ انداز اور لب و لہجے کی وجہ سے بہت ہی کم عرصے میں عوام میں مقبول ہوئیں ۔ جی ہاں ہم بات کر رہے سیدہ ماہ شاہ بخاری المعروف ” دادا کی پوتی” کی جو عوام میں خاصی مقبول ہیں ۔ تو چلئیے وقت ضائع کیے بغیر کرتے ہیں ان سے مزیدار سی باتیں ۔
السلام علیکم کیسی ہیں ؟
وعلیکم السلام
الحمدللہ میں ٹھیک ہوں ۔
•آپ کا بچپن کیسا گزرا ؟ ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی ؟
بچپن ملتان میں گزارا اور ابتدائی تعلیم بھی میں نے ملتان سے ہی حاصل کی
•کبھی دوستوں کا کہا مان کر کوئی شرارت کی ؟
نہیں ایسا تو کبھی نہیں ہوا کہ دوستوں کے کہنے پر شرارت کی ہو البتہ بچپن میں تو سب ہی شرارتیں کرتے۔
•ادب سے کس حد تک لگاؤ ہے ؟ پسندیدہ مصنفین جنہیں اکثر پڑھتی ہیں ؟
ادب اور صحافت سے گہرا لگاو ہے ۔۔۔ہر اچھا لکھنے والا مصنف میرا پسندیدہ ہے میں مصنف کو دیکھ کر نہیں بلکہ تحریر کو دیکھ کر پڑھنا زیادہ اچھا لگتا ہے مجھے
•سیاست کی طرف کب آئیں ؟ پہلے باقاعدہ سیاسی جلسے کا آغاز کہاں سے کیا ؟
ویسے تو ہمار سارا خاندان ہی ایک طویل عرصے سے سیاست میں ہے میں نے پہلی بار 2023 کے الیکشن میں اپنے والد اپنی بہن اور اپنی والدہ کی کمپین چلائی۔۔
•انگش لٹریچر ہی کیوں ؟ کوئی اور فیلڈ جوائن کیوں نہیں کی ؟
میں سمجھتی ہوں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اس فیلڈ کی زیادہ ضرورت ہے۔
•نوجوان نسل خصوصاً خواتین کے لیے پاکستانی معاشرے میں اس قدر مشکلات کیوں ہیں ؟
اس کی بہت ساری وجوہات ہیں مگر سب سے بڑی وجہ خواتین کا تعلیم یافتہ نہ ہونا ہے
•سیاسی حربہ جلدی کام کرتا ہے یا پیسہ ؟
میرے خیال میں آپکی محنت سب سے زیادہ کام کرتی ہے۔
•لوگوں کے بارے میں کیا راۓ ہے موجودہ معاشرہ کس قسم کا ہے ؟
دنیا میں ہر قسم کے لوگ ہوتے ہیں اچھے بھی برے بھی اور معاشرہ بھی تو لوگوں سے ہی بنتا
•آپ کے مطابق اگر زندگی کو ایک جملے میں بیان کیا جاۓ تو وہ جملہ کیا ہوگا ؟
زندگی سٹرگل کرنے کا ہی نام ہے
•عموماً جیت اسی کی ہوتی ہے جو اچھا داؤ پیچ لگاۓ چاہے وہ کھیل ہو یا زندگی ۔ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے ؟
ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے بس آپ ہمت مت ہاریں۔۔۔
•زندگی کا دیا ہوا کوئی ایک سبق جو ابھی تک کار امد ثابت ہوا ہو ؟
زندگی قدم قدم پر سبق دیتی ہے ۔۔ اگر آپ سبق سے سیکھنے والے ہیں تو ہر سبق ہی کار آمد ہے
•فرصت کا بہترین استعمال کیسے کرتی ہیں ؟
فرصت کے لمحات میں پڑھنا اچھا لگتا ہے یا پھر ٹی وی دیکھ لیتی
•شکاگو یونیورسٹی میں انٹری کب ہوئی ؟
دو سال پہلے
•خدمت خلق کے بارے میں کیا راۓ ہے ؟ اپنی کوئی فاؤنڈیشن بنائی یا مستقبل ایسا کوئی ارادہ ہے ؟
•نہیں میری کوئی فاونڈیشن نہیں ۔۔۔ البتہ خدمت خلق جذبہ ضرور ہے ۔۔۔ اور اپنی تعلیم مکمل کرکے خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لوں گی ان شاءاللہ
•آپ نے مظفرگڑھ یونیورسٹی کی بات کی تھی ۔ اس خواب کی تعبیر کب تک متوقع ہے ؟
ہر ممکن کوشش ہو گی جتنی جلدی ممکن ہو سکے
•ہنگامہ زیست سے پرے تنہا گوشے میں شعر و شاعری کی ؟ اپنی پسندیدہ شاعری جو قارئین کے ساتھ شئیر کر سکیں.
مصلحت آمیز ہوتے ہیں سیاست کے قدم
تو نہ سمجھے گا سیاست تو ابھی نادان ہے
•آپ نے حال ہی میں اپووا خواتین کانفرنس میں شرکت کی تو آپ کا ایکسپیرنس کیسا رہا ؟
جی میرا بہت اچھا تجربہ رہا کسی بھی ادبی تنظیم کے پروگرام میں بطور مہمان میری پہلی شرکت تھی ۔۔۔اپووا والے بہت عزت دینے والے لوگ ہیں۔۔
•نئے لکھنے والوں کے لیے کوئی پیغام ؟
سچ ڈنکے کی چوٹ پر لکھیں ۔۔۔
• اپووا تنظیم کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گی ؟
یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اور بہت ایکٹیو بھی ہے آج کے اس دور میں ایسے اداروں کی اشد ضرورت ہے
بہت ساری دعائیں آپ سب کے لیے ۔۔
اچھا جی تو یہ ساری باتیں تو ہوگئیں حال ہی میں اپووا خواتین کانفرنس میں آپ کے ہاتھوں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے میری اور آپ کی تصویر کافی وائرل ہوئی ۔ لوگ مجھے آپ کی دوست سمجھنے لگے ہیں تو پھر میں ہاں سمجھوں ؟
وہ حجاب والی لڑکی
جسے میں بلا کے گلے ملی بہت پیاری لڑکی ہے ۔۔۔ہاہاہا۔۔۔کیوں نہیں دوست ہی کیوں آپ تو بہن ہیں میری۔۔۔
مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ یہ سوالنامہ آپ نے تیار کیا ۔۔بہت اچھے سوال ہیں ۔۔ایسے سوال مجھ سے بہت کم پوچھے گئے۔
ماشاءاللہ بہت خوشی ہوئی آپ سے باتیں کرکے اور ہم مشکور ہیں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت دیا ۔
امید ہے کہ قارئین کو بھی ہمارا انٹرویو پسند آیا ہوگا ۔ اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجئے گا ۔ اگلے انٹرویو تک میزبان رشنا اختر کو اجازت دیجیئے ۔ اللّٰہ حافظ
1,182 total views, 3 views today
























ماشاءاللہ ماشاءاللہ 💖💖💖