آؤ ماضی کو یاد کریں
تحریر : منیبہ مختار اعوان
میرا چھوٹا بھائی کارٹونز دیکھنے میں خاصی دلچسپی رکھتا ہے۔فارغ اوقات میں اکثر و بیشتر اس کا رجحان کارٹونز دیکھنے کی طرف ہی ہوتا ہے۔مجھے اس کی اس عادت سے بہت چڑ تھی کیونکہ مجھے ایسی چیزوں سے شدید نفرت ہے۔کبھی کبھار تو اس شور سے میرے سر میں درد بھی ہونے لگتی ہے۔
ایک مرتبہ چھٹی کے روز جب میں صبح سو کر اٹھی تو یہ ہی شور میرے کانوں میں پڑا اور مجھے شدید غصہ آیا میں نے غصے میں جا کر
ٹی وی بند کروایا اور ماتھے پہ شکن ڈال کر بیٹھ گئی۔
اس ہی لمحے مجھے ماضی کی یادوں نے آگھیرا اور میرے بچپن کی کچھ حسین یادوں نے مجھے اپنی آغوش میں لے لیا۔مجھے یاد آنے لگا کہ جب میں اس عمر میں تھی تو یہ ہی کارٹونز میں بھی دیکھا کرتی تھی اور بہت شوق سے دیکھا کرتی تھی۔اور یہ بھی کہ اتوار کے روز رات آٹھ بجنے سے پہلے ہی میں ٹی وی کے آگے بیٹھ جایا کرتی تھی کہ “عینک والا جن” لگنے والا ہے ۔دن میں دو مرتبہ جب تک ” ٹام جیری” نہیں دیکھ لیتی تھی تو کچھ کمی سی محسوس ہوتی تھی۔
آج ان تمام چیزوں سے مجھے شدید نفرت ہے کیونکہ میری زندگی کا حسین لمحہ گزر چکا ہے ۔وہ ہی حسین لمحے ہمارے گھر کے چھوٹے بہن بھائیوں اور بچوں کے ہیں۔اور ہمیں ان کے زندگی کے اس حصے میں کی جانے والی مستیوں سے نفرت ہے کیونکہ ہم ان پر اپنی عمر کا تجربہ جھاڑتے ہیں یہ سوچے بغیر کہ بچوں نے اپنی عمر اور اپنی ذہنیت کے مطابق ہی ہر کام کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے ہماری عمر کے مطابق نہیں چلناہوتا ۔ہمیں پختہ ہونے میں وقت لگا ہے ہم کیوں سوچتے ہیں کہ جو بچہ ہم سے آدھ عمر چھوٹا ہے وہ وقت لگے بغیر ہی پختہ ہو جائے۔
ایک ساس اپنی بہو پہ اپنی عمر کا تجربہ جھاڑتی ہیں ایک استاد اپنے شاگرد پر اپنی عمر کا تجربہ جھاڑتا ہے۔۔۔۔کبھی وقت ملے تو ۔۔۔۔۔ماضی میں جا کر اپنی حماقتوں کو گننا۔۔ آپ بچوں پر اپنا تجربہ جھاڑنا چھوڑ دیں گے۔۔۔
جوان ہو کر پتہ چلتا ہے کہ بچپن کیسے گزارنا تھا اور بڑھاپے کی عمر کو پہنچ کر پتا چلتا ہے کہ جوانی کیسے گزارنی تھی عمر گزر جاتی ہے ۔یہاں تک کہ موت دروازے پر دستک دے دیتی ہے لیکن ہماری ساری زندگی دوسروں کو سیکھانے میں گزر جاتی ہے جبکہ صحیح وقت میں ہم نے خود بھی کچھ نہیں سیکھا ہوتا۔
دوسروں کو سیکھانا آپ کا فرض ہے ضرور سیکھائیں۔۔لیکن۔۔۔میں نے اکثر لوگوں کو دیکھا جو بچوں کے کاندھوں پر ان کی حیثیت سے مطابق بوجھ ڈال کر بھی ان کو کوستے ہیں اور کبھی خوش نہیں ہوتے۔۔۔ایسا نا کریں۔۔۔۔اپنے ماضی کو یاد کریں۔
6,592 total views, 3 views today
























Leave a Reply