ذکر اللہ ذکر ِ قلبی اگر کسی کو مل جائے تو اس کو اللہ کریم نے اسم اعظم عطا فرمادیا،عبدالقدیراعوان

ڈسکہ(اپووا نیوز)شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ©” ذکر اللہ ” ذکر ِ قلبی اگر کسی کو مل جائے تو اس کو اللہ کریم نے اسم اعظم عطا فرمادیا اسم اعظم سے یہ نہیں ہوتا کہ بندہ جو چاہے ویسا ہوجائے بلکہ اسم اعظم سے بندہ اللہ کریم کی رضا پر راضی رہتا ہے اُسے وہی پسند آئے گا جو اللہ کریم اس کے لیے پسند فرمائیں گے اور بندہ پھر دنیاوی تکا لیف اور آسائش کو اپنی ذات سے بالا رکھ کر رضائے باری تعالی کو سوچے گاان خیالات کااظہار انہوںنے 15 روزہ سالانہ تربیتی پروگرام کے اختتامی بیان کے موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان ریاست میں ہم اس قدر کمزور ہو چکے ہیں کہ حضرت صدیق اکبرؓ اور خانوادہ رسول ﷺ جیسی ہستیوں کی شان میں گستاخی کی جارہی ہے پھر بھی ہماری غیرت ایمانی نہ جاگے تو سمجھ لیں کہ ہم اجتماعی طور پر غفلت میں پڑے ہیںجب اللہ کریم کی یاد سے بندہ غافل ہوتا ہے تو پھر یہی صورت حال پیدا ہوتی ہے جو اس وقت ہمارے معاشرے میں ہے ہمیں اللہ کی یاد کو اجتماعی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے اور صرف ذکر الہی ،یاد الہی ہمیں بحیثیت قوم اس غفلت سے نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ذکر پاس انفاس کا حکم براہ راست قرآن کریم میںموجود ہے اور اس کا طریقہ بھی بتا دیا ہے اب ہم اگر اسے اختیار نہ کریں تو یہ ہماری کمزوری ہے یہی واحد طریقہ ہے جو بندہ مومن کو اندر سے تبدیل کر کے رکھ دیتا ہے بندہ کو گناہ کڑوا لگتا ہے اور نیکی پر چلنا اس کے لیے آسان ہو جاتا ہے یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں 15 روزہ سالانہ تربیتی پروگرام جاری تھا جس کے شب و روز ذکر اذکار سے مزین تھے اور شیخ سلسلہ روزانہ سالکین سے ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کرتے تھے سالکین ویڈیو لنک کے ذریعے اس پروگرام کو آن لائن جائن کرتے ہوئے اپنے شب وروز بسر کر رہے تھے شیخ المکرم مد ظلہ العالی نے ملکی سلامتی اور کورونا سے حفاظت کی اجتماعی دعا بھی فرمائی

1,023 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *