حکومت آصف زرداری کو قتل کرنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو کا الزام

لااہور (اپووا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت ان کے والد آصف زرداری کو قتل کرنا چاہتی ہے بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو مناظرے کا چینلج دیتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار نے ہر بحران کو تباہی میں بدل دیا ہے مافیاز تحریک انصاف کے فرنٹ مین ہیں پٹرول بم گرا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا گیا جبکہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پہلے دن سے ہی کچھ نہیں کیا گیالاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسمبلی میں ہمارے سامنے بھی اظہار خیال کر سکتے تھے لیکن ان میں ہمارے سامنے تقریر کرنے کی ہمت نہیں ہے ان میں ہمت ہے تو سامنے آئیں اور مقابلہ کریںبلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت معاملات ٹھیک کرنے کی بجائے مزید بگاڑ رہی ہے غریب کا نام لے کر امیروں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے مافیاز پی ٹی آئی حکومت کے فرنٹ مین ہیں پٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگاچیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت تاریخی چیلنجز کا سامنا ہے حکومت کورونا کا پھیلاو¿ روکنے میں ناکام ہو چکی ہے ملک میں کورونا سے شرح اموات کم نہیں ہو رہی، یہ سفید جھوٹ ہے جبکہ بروقت ایکشن لیا جاتا تو ٹڈی دل پرآغاز میں ہی قابو پایا جا سکتا تھاانہوں نے سٹاک ایکسچینج حملے کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوانوں نے بروقت ایکشن لے کر کئی جانیں بچائیں سندھ حکومت نے شہدا ءکیلئے معاوضے کا اعلان کیا ہے

2,205 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *