شہداءکی قربانیوں سے حاصل امن اور استحکام کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا،آرمی چیف

راولپنڈی (اپووا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے میں شہادت کا رتبہ پانے والے سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے پاک فوج کے ترجمان نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں دیرپا امن شہدا ءکی قربانیوں سے آیا سیکیورٹی گارڈ نے اپنی جان قربان کرکے دہشتگردوں کو اندر داخل ہونے سے روکا دشمن امن کو خراب کرنے کی کوششوں میں ناکام رہے گاآرمی چیف نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے ایک بار پھر اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ شہدا ءکی قربانیوں سے حاصل امن اور استحکام کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گاپاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اپنی پرعزم قوم کی حمایت کے ساتھ ہم دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہاکہ رینجرز اور پولیس کا فوری ایکشن قابل تحسین ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرکے مختصر وقت میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا

2,904 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *